• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں مودی کی دہشت گردی کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں، امجد بشیر

ہیلی فیکس (زاہد انور مرزا) ممبر یورپی پارلیمنٹ اور لوکل کونسل کے امیدوار امجد بشیر نے کہا ہے کہ کنزرویٹو پارٹی کی حکومت برطانیہ کو ترقی اور خوشحالی کی طرف لے کر جارہی ہے اور وزیراعظم تریسامے بہت جلد یورپ سے مذکرات کامیاب کرکے دیگر ممالک سے تجارت کریں گی جس سے برطانیہ مزید ترقی کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں برسلز میں کشمیر پر ہونے والی کانفرنس انتہائی کامیاب رہی جس میں دیگر ممالک کے نمائندوں کو مسئلہ کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی کی کشمیر میں جاری دہشت گردی کو دنیا کے ہرفورم پر اٹھا رہا ہوں تاکہ کشمیری مسلمانوں پر ظلم وستم بند کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیلی فیکس کشمیر فائونڈیشن میں سابق کونسلر چوہدری محمد صغیر اورسابق کونسلر چوہدری شاکر صغیر کے ہمراہ الیکشن مہم کے سلسلے میں ہونے والی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امجد بشیر نے کہا کہ ہیلی فیکس میں بے پناہ مسائل ہیں جن کو حل کرنے کے لئے مرکزی حکومت کے ساتھ بات چیت جاری ہے ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا مسئلہ کمیونٹی سینٹر ہے جس کے لئے وہ حکومت سے گرانٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سابق کونسلر اور چیئرمین کشمیر فائونڈیشن چوہدری محمد صغیر نے ان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ ٹوری پارٹی کامیابی حاصل کرکے مقامی مسائل کو حل کرے گی۔ واضح رہے ممبر یورپی پارلیمنٹ امجد بشیر ہیلی فیکس کی ایشیائی وارڈ پارک وارڈ سے لوکل کونسل کے لئے کنزرویٹو پارٹی کے ٹکٹ پر لڑ رہے ہیں۔
تازہ ترین