• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز کشمیریوں کیلئے سہو لت سیل قائم کیا جائے، چوہدری محمد سعید

وٹفورڈ(نمائندہ جنگ) فرینڈز آف کوٹلی برطانیہ کے صدر محمد سعید چوہدری کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہواجس میں تمام عہدیداران نے شرکت کی۔ دوران اجلاس ضلع کوٹلی آزاد کشمیر کے دیرینہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چوہدری محمد سعید نے کہا کہ برطانیہ میں اوورسیز کشمیریوں کے مسائل کے حل کیلئے ایک کشمیر سہولت سیل کا قیام انتہائی ضروری ہے جہاںلوگ اپنی شکایات اور مسائل درج کراسکیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنے سابقدورہ برطانیہ کے وعدے کی پاسداری نہیں کی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کے حالیہ دورہ برطانیہ میںان کے ساتھ متعلقہ محکمہ جات کے وزراء بھی شامل ہیں۔ان کو پاکستان ہائی کمیشن لندن میں کھلی کچہری لگانی چاہئے یا کسی بھی مناسب جگہ کمیونٹی سنٹرز میں سرجری کا اہتمام کرنا چاہئے۔
تازہ ترین