• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کو لفٹ میں حملہ کرکے زخمی کر دیا گیا

لندن (پی اے) ایسٹ لندن کے علاقے ہوکسٹن میں ایک شخص نے لفٹ میں چاقو سے حملہ کرکے41سالہ خاتون کو زخمی کر دیا۔ خاتون پر متعدد وار کئے گئے جس کو نازک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا اس کے سینے اور پیٹ میں وار کئے گئے تھے۔ واقعہ جمعرات کو برطانوی وقت کے مطابق15.00بجےپیش آیا، ڈیٹکٹو سارجنٹ بیری ہارٹ نے کہا کے اس بات کا امکان ہے کہ حملہ آور کئی دنوں سے یہاں گھوم رہا ہو۔ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پولیس نے عینی شاہدین سے اپیل کی کہ وہ معلومات فراہم کریں۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ آیا حملہ آور اس خاتون کو جانتا تھا۔
تازہ ترین