• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم پاکستان آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے ججز کی تقرری کو یقینی بنائیں

برمنگھم(آصف محمود براہٹلوی) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی آزاد کشمیر کی عدالت عالیہ میں پانچ ہائی کورٹ کے ججز کی آسامیوںپر تقرری کو یقینی بنائیں۔ تین بار مختلف ناموں کی فائلیں وزیراعظم پاکستان کے پاس جاچکی ہیںلیکن اب تک ان کو فائنل نہیں کیا گیا۔اوورسیز کمیونٹی میں اس معاملے پر تشویش پائی جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی رہنما راجہ امین کلری اورہارونیہ کمیونٹی سینٹر کے وائس چیئرمین راجہ جاوید اقبال نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ راجہ امین نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو بھیجی گئی سمری میں بیشتر وکلا اعلیٰ تجربہ کار اورصلاحیتوں کے حامل ہیں، ریاست ان کی صلاحیتوں سے مستفید ہونا چاہئے۔ راجہ جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ خالی آسامیوں کی وجہ سے آزاد ریاست کے عوام اپنے کیسز میں انصاف کیلئے منتظر ہیں۔
تازہ ترین