• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم خاتون کو سرکاری افسر سے ہاتھ نہ ملانے پر شہریت دینے سے انکار

پیرس(این این آئی) فرانس میں الجزائر سے تعلق رکھنے والی مسلم خاتون کو سرکاری افسر سے ہاتھ ملانے سے انکار پر شہریت دینے سے انکار کر دیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق الجزائر سے تعلق رکھنے والی مسلم خاتون نے فرانسیسی شہری سے 2010میں شادی کی تھی جبکہ اپریل 2017میں شہریت کیلئے درخواست دی۔ فرانس کے جنوب مشرقی علاقے ایسرے میں منعقدہ ایک تقریب میں مسلم خاتون کو ملک کی شہریت دی جا رہی تھی۔ اس موقع پر تقریب کے صدر اور ایک مقامی سیاسی رہنما نے ہاتھ ملانا چاہا تو خاتون نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ میرے مذہبی عقائد اس بات کی اجازت نہیں دیتے۔حکومت نے واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کا رویہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ فرانسیسی معاشرے میں ضم ہونا نہیں چاہتی، ایسا عمل سول کوڈ کے تحت کسی بھی فرانسیسی شہری کے شریک حیات کو ملک کی شہریت دینے کی اجازت نہیں دیتا۔ فرانس کی حکومت کے خاتون کو شہریت نہ دینے کے فیصلے کو ملکی اعلی انتظامی عدالت نے بھی برقرار رکھا ہے۔دوسری جانب خاتون نے فیصلے کواختیارات کا غلط استعمال قرار دیا ہے تاہم ایسے معاملات کی حتمی سماعت کرنے والی عدالت کونسل آف اسٹیٹ کا موقت ہے کہ حکومت نے قانون کا غلط استعمال نہیں کیا۔
تازہ ترین