• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں پاکستانی صحافیوں کے خلاف بھارتی اور افغانی ایجنٹ سرگرم

پیرس(رضا چوہدری) فرانس میں انڈین اورافغانی ایجنٹ پاکستانی صحافیوں اور مقبوضہ کشمیریوں میں بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کے خلاف سوشل میڈیا پر سرگرم ہوگئے، پیرس میں نجی ٹی وی کےبیوروچیف یونس خان سےانکا کیمرہ،چینل کالوگو اور مائیک چھین کرفرار، واقعہ فرانس کےدارالحکومت پیرس میں گاردی لیسٹ پر گزشتہ صبح اس وقت پیش آیا جب یونس خان قریبی ایک کافی شاپ پر بیٹھے تھے،یونس خان کاکہنا ہے کہ وہ کافی پی رہے تھے کہ اچانک 2 افغانی انکے پاس آئے اور چاقو نکال کر پیسوں کی ڈیمانڈ کی جس پر انہوں نےکہاکہ انکے پاس کوئی پیسے نہیں ہیں اس دوران مزید 3 اور افغانی وہاں پہنچ گئے اور قریب رکھا ایک بیگ جس میں انکا کیمرہ،،چینل کالوگو اور مائیک تھا لےکر فرارہوگئے،،یونس خان نے واقعہ کی رپورٹ قریبی پولیس سٹیشن میں درج کروادی ہے، پولیس نے درخواست جمع کرکے انکوائری کاآغاز کردیا ہے،یاد رہے واقعہ پیش آنے سے کچھ دیر قبل وہ اپنی خصوصی رپورٹ کے سلسلہ میں ریفیوجیزکیمپ پر ایک رپورٹ تیار کررہے تھے۔ پاکستان جرنلسٹ فورم فرانس اور پاکستانی کمیونٹی نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
تازہ ترین