• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں مسیحوں کا ناحق قتل معمول بن چکا ہے، مسیحی رہنما

لندن(پ ر)لندن میں مقیم معروف مسیحی رہنما شکیل صدیق ، سلیم گل اور ڈیوڈ عرفان نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں مسیحیوں کا ناحق قتل معمول بن چکا ہے اور حکومت مسیحی اقلیت کا جانی و مالی تحفظ کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ شکیل صدیق، سلیم گل اور ڈیوڈعرفان نے مزید کہا کہ کوئٹہ کے علاقہ عیسیٰ نگری میں شام کے وقت کچھ مسیحی افراد جن میں خواتین و بچے بھی شامل تھے چرچ کے قریب گلی میں کھڑےتھے کہ اچانک دو موٹرسائیکلوں پرسوار چار افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 26سالہ مسیحی نوجوان اطہر گل اور راحیل مسیح شہید ہوگئے جبکہ سمیعہ،واحد اور لائبہ کوشدید زخمی حالت میں بی ایم سی(B.M.C) ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو سے پرزور مطالبہ کیا کہ حکومت ان مسیحیوں کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔ شکیل صدیق، سلیم گل اور ڈیوڈ عرفان نے کہا کہ اگر مسیحیوں کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار نہ کیا گیا تو وہ اس کے خلاف انگلینڈ میں شدید احتجاج کریں گے اور اس سلسلہ میں یو این او سے بھی رابطہ کریں گے۔
تازہ ترین