• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال کے 9ماہ میں ایک لاکھ 61ہزار سے زائد کاروں کی فروخت

کراچی ( صباح نیوز)رواں مالی سال کے 9 ماہ میں ملک میں ایک لاکھ 66ہزار 166 یونٹ کاروں کی تیاری اور ایک لاکھ 61 ہزار 371 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے لے کر مارچ تک ملک میں ایک لاکھ 66ہزار 166 یونٹ کاروں کی تیاری اور ایک لاکھ 61 ہزار 371 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے 9 مہینوں میں ملک میں ایک لاکھ 43ہزار 317کاریں تیار اور ایک لاکھ 39ہزار 570کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ مذکورہ عرصے میں1300 سی سی اور اس سے زیادہ ہارس پاور کی کیٹگری میں 74ہزار 88 یونٹ کاروں کی تیاری اور 73 ہزار 911 کی فروخت ریکارڈ کی گئی-
تازہ ترین