• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ،اوور بلنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا،میئر

طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ،اوور بلنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا،میئر

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے، کے الیکٹرک فوری طور پر صارفین کو ریلیف دے اور شدید گرم موسم میں طویل لوڈشیڈنگ کے ستائے لوگوں پر رحم کرے بصورت دیگر شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوسکتا ہے یہ بات انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں مسلسل طویل لوڈشیڈنگ کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہی، میئر کراچی نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے جہاں رہائشی علاقو ں کے مکینوں کو اپنے روزمرہ امور انجام دینا مشکل ہو گیا ہے وہیں تجارتی و کاروباری سرگرمیاں بھی انتہائی متاثر ہور ہی ہیں اور لوگوں کا شدید نقصان ہو رہا ہے، لوگ صحیح طرح اپنے ڈیوٹی انجام دے پا رہے ہیں نہ ہی طالبعلموں کے لئے یہ ممکن ہے کہ وہ امتحانات کی تیاری کرسکیں اور امتحان دے سکیں، انہوں نے کہا کہ مسلسل اور کئی بار بجلی جانے کی وجہ سے بجلی سے چلنے والی اشیاء بھی جلنے کی شکایات سامنے آئی ہیں جبکہ طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ایسی صورتحال میں کے الیکٹرک کی ذمہ داری ہے کہ فوری طور پر اپنے سسٹم کو ٹھیک کرے اور شہریوں کو مطلوبہ مقدار میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائے،انہوں نے کہا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کا نظام بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔

تازہ ترین