• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ یونیورسٹی کا نوٹیفکیشن، مزیدتحقیقات کیلئے ٹیم بھیجیں گے،وزیر تعلیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ یونیورسٹی کے نوٹیفکیشن کےمعاملہ پر اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار نے نکتہ اعتراض پر جمعہ کے روز سندھ اسمبلی میں جواب مانگ لیا خواجہ اظہار نے کہا کہ رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اعتراف کیا بتایا جائے سندھ حکومت نے اس حساس معاملے پر اب تک کیا کیا۔ اسپیکر آغا درج درانی بولے کہ وائس چانسلر نے اس پر وضاحتی بیان جاری کردیا تھا میرے خیال میں ایسی کوئی بات نہیں تھی تمام خبریں بے بنیاد تھیں وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر بولے کہ میں نے اس معاملے پر وائس چانسلر سے بات کی ہے ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا تاہم اسکے باوجود بھی مزید تحقیقات کرینگے ایک ٹیم سندھ یونیورسٹی بھیجیں گے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ یونیورسٹی میں سائن بورڈ انگریزی اور اردو میں لگے ہیں سندھی زبان میں بھی سائن بورڈ لگانے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اس نوٹیفکیشن کا مطلب اردو پر پابندی بلکل نہیں تھا، اردو ہماری قومی زبان ہے اسکا احترام ہے اس پر پابندی کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
تازہ ترین