• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات،3افراد جاں بحق،خاتون اور بچہ زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثے میں 3افراد جاں بحق، خاتون اور بچہ زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق سائٹ بی تھانے کی حدود میں تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 46سالہ محمد اسلم جاں بحق ،اہلیہ 33سالہ مبینا اور بیٹا 3سالہ عبداللہ زخمی ہوگئے ، متوفی کورنگی کا رہائشی تھا ،قیوم آباد بس اسٹاپ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر 24سالہ محمد جاوید جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ریکسیو ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،،شاہ لطیف ٹائون چوکنڈی قبرستان کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے26سالہ خلیل ولدعبدالغنی جاں بحق ہو گیاجسکی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ،متوفی اسی علاقے کا رہائشی کا تھا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں ۔
تازہ ترین