• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 127 ملزمان گرفتار، اسلحہ او ر منشیات برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش،مفرور واشتہاری ،ڈکیت،اور دیگر جرئم میں ملوث 127 ملزمان کو گرفتار کرکےاسلحہ،منشیات اور دیگر سامان برآمد کر لیا ،تفصیلات کے مطابق سعید آباد پولیس نے کار چار ملزمان وقار یونس ،آصف ،سنی اور ہیریسن کو گرفتار کر کے اسلحہ ،موٹر سائیکل اور دیگر سامان،اتحادٹائون پولیس نےدو ملزمان رشید اور اویس احمد کو گرفتار کر کے ، اسلحہ اور گولیاں،شریف آباد پولیس نے منشیات فروش خرم کو گرفتار کرکے سوا کلو سے زائد چرس برآمد کر لی،محمود آباد پولیس نے ایاز کو گرفتار کر کے ایک ٹی ٹی پستول،سعود آباد پولیس نے اکبر علی کو گرفتار کرکے 2400گرام چرس،اقبال مارکیٹ پولیس نے دو ملزمان محمد ارشد اور عارف عرف عابوکو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا ،سعید آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اکبر علی کو گرفتار کیا،اقبال مارکیٹ پولیس نے ملزم جسیم کو گرفتار کر کے 130گرام چرس ،بلوچ کالونی پالیس نے ایاز کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا،علاوہ ازیں کراچی کے تینوں زون کی پولیس اور سی آئی اے نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 70چھاپہ مار کارروائیوںاور ایک مقابلے کے بعد113ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان میں ،7ڈکیت ،غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں30، امتناع منشیات کے مقدمے میں31ملزمان،3مفرور و اشتہاری اور دیگر جرائم میں ملوث42ملزمان شامل ہیں جن کے قبضے سے مختلف اقسام کے35پستول اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہے۔
تازہ ترین