• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ کا لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہر ہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی جانب سے سندھ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف حیدرآبادپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیاگیا، اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کرتے تھے، لیکن مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو پانچ سال مکمل ہوچکے مگر تاحال لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوسکی بلکہ لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ کردیا گیا ہے، سندھ بھر میں 12 تا 16 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ ختم نہ کرنا لیگی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، مسلم لیگ (ن) نے نہ پہلے سندھ کے مسائل حل کئے اور نہ اب ان سے مسائل کے حل کی کوئی اُمید ہے، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سندھ کے ساتھ ہونے والی زیادتیاں بند کی جائیں اور لوڈشیڈنگ ختم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
تازہ ترین