• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ گیمز،کراچی کی ایشانے گولڈ میڈلز کی ہیٹ ٹرک کرلی

سندھ گیمز،کراچی کی ایشانے گولڈ میڈلز کی ہیٹ ٹرک کرلی

  کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ گیمز میں دوسرے روز کراچی کے ایتھلیٹ چھائے رہے ۔ کراچی ڈویژن نے میڈلز کی تعداد 35کرلی، ان میں 17گولڈ، میڈلز بھی شامل ہیں۔ میزبان کراچی کے معید بلوچ اورعلی شان کے گولڈ میڈل کی تعداد دو، دو ہوگئی۔ حیدرآباد آباد ڈویژن 2گولڈ، 6سلور اور 5برانز اور مجموعی طور پر 13میڈلز کے ساتھ دوسرے اور سکھر ڈویژن7میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ، ان میں ایک سلور اور 6رانز میڈلز شامل ہیں، میرپورخاص نے 2سلور اور ایک برانز لے کر چوتھی، شہید بے نظیر آباد ڈویژن ایک گولڈ میڈل جیت کر پانچویں جبکہ لاڑکانہ ڈویژن 2سلور اور ایک برانز میڈل کے ساتھ چٹھی پوزیشن پر ہے۔ کراچی کی سحرش قیوم نے تین ہزار میٹرز کا فاصلہ13.14سکینڈ میں طے کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ کوشیلا کمار کے پاس تھا جن کا ریکارڈ14.11سکینڈ تھا۔ کراچی کی عائشہ نے اسی ایونٹ میں سلور میڈل جیتا۔ کراچی کےمعید بلوچ نے مردوں کی 200میٹرز دوڑ میں نئے ریکارڈ کے ساتھ دوسرا گولڈ میڈل جیتا۔ کراچی کے اسامہ سلطان نے سلور اور سکھر کے فیضان نے برانز میڈل جیتا۔ خواتین کی 200میٹر ز ریس میں کراچی کی ایشا عرفان نے گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے 4x4میں بھی گولڈ میڈل جیت کر ایک ہی دن میں تین گولڈ میڈل کے حصول کی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ ٹرپل جمپ میں کراچی کے شکیل، ہائی جمپ میں کراچی کے مرزا رضوان، خواتین کے ہائی جمپ میں سارہ مینگل، کراچی کے علی شان نے 400میٹر کی دوڑ جیت کر اپنا دوسرا گولڈ میڈل حاصل کیا۔ خواتین کی 400میٹرز دوڑ میں کراچی کی ایشا عرفان نے گولڈ میڈل جیتا، حیدر آباد کی کرن نے برانز میڈل جیتا۔4x4ریلے میں کراچی نے مردوں اور خواتین کا گولڈ میڈل اپنے نام کیا، کراچی نے ووشو میں تین گولڈ میڈل جیتے۔ سکھر نے سندھ گیمز میں اپنا پہلا گولڈ میڈل ونجھ وٹی میں جیت لیا ۔ کوڈی کوڈی کے مقابلے میں حیدرآباد نے میرپورخاص کو شکست دیدی، کرکٹ میں گروپ بی میں لاڑکانہ نے پہلی اور حیدرآباد ڈویثرن نے اپنی حریف ٹیموں کیخلاف کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کھیلنے کی راہ ہموار کرلی۔ نیٹ بال میں کراچی اور حیدر آباد کی خواتین ٹیموں نے فائنل میں رسائی حاصل کر لی، تھرو بال میں کراچی نے مردوں اور خواتین میں اپنے میچ جیت لئے۔ خواتین فٹبال میں سکھر نے لاڑ کانہ ، بے نظر آباد نے میر پور خاص کو ہرایا۔ ہاکی میں کراچی اور حیدر آباد کی مردوں کی ٹیمیں جیت گئی، ٹینس میں شان زین، ثروت، امشاء نے کامیابی حاصل کی،اسکواش میں مردوں کے مقابلوں میں کراچی، سکھر، حیدر آباد، بے نظیر آباد اور خواتین ایونٹ میں حیدر آباد اور کراچی نے فتح حاصل کی۔ 

تازہ ترین