• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل فٹبال کپ آج نیشنل بینک اور اشرف ملز کے میچ سے شروع

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) تین سال کے عرصے کے بعد پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل چیلنج کپ کا آغاز کے پی ٹی فٹ بال اسٹیڈیم پر نیشنل بینک اور اشرف شوگر ملز کی ٹیموں کے درمیان میچ سے ہوگا۔ کے پی ٹی اسٹیڈیم میں جمعے کو نیشنل چیلنج کپ کے منیجرز کی میٹنگ بھی ہوئی جس کے بعد ڈراز نکالے گئے۔ ٹورنامنٹ میں 24ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس کے میچز کے پی ٹی اسٹیڈیم کراچی اور آل برادرز فٹ بال اسٹیڈیم ملیر میں کھیلے جائیں گے۔صدر پاکستان فٹ بال فیڈریشن سید فیصل صالح حیات نے تمام ٹیموں، لوکل آرگنائزرز اور پی ایف ایف کو پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نیشنل چیلنج کپ میں فٹ بال کے شائقین کو اچھا کھیل دیکھنے کو ملے گا۔
تازہ ترین