• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پانچ روزہ کرکٹ تین گھنٹے تک محیط،آئی سی سی خوش ہے،انگلینڈ

لندن ( جنگ نیوز ) کرکٹ کے موجود ملک انگلینڈ نے پانچ روزہ کھیل کو فٹ بال کی طرح صرف تین گھنٹے تک محیط کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 100بالز کرکٹ کے نئے اچھوتے تصور کو مختلف حلقوں کی جانب سے پزیرائی مل رہی ہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ اس منفر خیال پر چھ ماہ سے کام کررہا تھا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور کرکٹ قوانین کے نگہبان ادارہ میری لیبون کرکٹ کلب سے مشاورت جاری رہی۔ انگلش بورڈ کے کمرشل آفیسر سنجے پٹیل کے مطابق 10گیندوں کے اوور کا معاملہ تھوڑا مشکل محسوس ہورہا ہے۔ کیونکہ قوانین کے مطابق کرکٹ میں ہر اوور چھ گیندوں کا ہونا لازمی ہے، ایم سی سی اس نئے تصور پر شاید زیادہ خوش نہیں لیکن ای سی بی نے مقبول عام ٹی ٹوئنٹی لیگز سے ہٹ کر نئی راہ اپنانے کی کوشش کی ہے اور آئی سی سی خوش ہے کہ انگلش بورڈ اس معاملے میں پہل کررہا ہے۔ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ٹ ٹام ہیریسن کے مطابق ہماری ایم سی سی سے بات چیت جاری ہے، البتہ عالمی تنظیم کو اس بات سے کوئی مسئلہ دکھائی نہیں دیتا۔ یقین ہے کہ ایم سی سی کے ساتھ ہم جلد بہتر مقام پر پہنچ جائیں گے۔ خیال رہے کہ انگلینڈ آٹھ شہروں کی ٹیموں کے درمیان بالکل نیا 100 بالز ٹورنامنٹ متعارف کروانا چاہتا ہے ۔ جس میں روایتی چھ گیندوں پر مشتمل 15 اوورز اور آخری اوور دس گیندوں پر مشتمل ہو گا ۔اگر 100 گیندوں پر مشتمل کرکٹ کا آغاز ہو گیا تو یہ انگلینڈ میں 2003 میں ٹی 20 کپ کے متعارف کروائے جانے کے بعد اس کھیل میں سب سے بڑا قدم ہو گا۔کرکٹ میں چھ گیندوں پر مشتمل اوور کا معیار 1979-80 سے رائج ہے۔

تازہ ترین