• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب کر لیا ، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے رکن حاجی انوار حسین کے وکیل نے عدالت میں مئوقف اختیار کیا کہ درخواستگزار نے تحریک آزادی میں بھرپور حصہ لیا، قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں ، گراں خدمات پر وزیراعلی ٰپنجاب نے 1کنال کا پلاٹ دینے کا اعلان کیا تھا مگر ابھی تک پلاٹ نہیں دیا گیا ، عدالت عالیہ سے رجوع کرنے پر چیف سیکرٹری پنجاب کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا گیاتھا مگر عدالتی حکم کے باوجود درخواست پر فیصلہ نہیں کیا گیا جو توہین عدالت کے مترادف ہے ۔
تازہ ترین