• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین لاہور بورڈ کا عدالتی حکم پرعملدرآمد سے متعلق زبانی بیان اورحاضری سے استثنی کی درخواست مسترد

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے چئیرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے عدالتی احکامات پر عملدرآمد سے متعلق زبانی بیان کو مسترد کر تے ہوئے ہدایت کی کہ عملدرآمد رپورٹ بذریعہ درخواست داخل کی جائے ، عبدالشکور ودیگر کی درخواستوں پر چئیرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم پر تمام ملازمین کو مستقل کر دیا گیا جس پر عدالت نے چئیرمین بورڈ کا زبانی بیان مسترد کردیا اور ہدایت کی کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد رپورٹ بذریعہ درخواست ہائیکورٹ داخل کی جائے۔
تازہ ترین