• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی کرکے فرارہونے والے ملزم ڈولفن فورس نے پکڑلئے

لاہور(کرائم رپورٹر سے) ڈکیتی کے ملزم گرفتارکرلئے گئے،ملزمان نیو انارکلی میں دکان پر ڈکیتی کر کے فرار ہوئے، متاثرہ شہری نے 15ایمرجنسی ہیلپ لائن پر واقعہ کی اطلاع دی،جس پرسیف سٹیز اتھارٹی میں موجود پولیس کمیونیکیشن آفیسر نے ڈالفن اور پی آر یو سکواڈ کوملزمان کی تفصیلات دیں،ڈالفن 188 ٹیم نے فرارہونے والے ملزمان کوبروقت کارروائی کے نتیجے میں فیروزپور روڈ سے گرفتار کر لیا،ملزمان سے پستول، 50ہزار نقدی اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا، متاثرہ شہری نے ملزمان کی شناخت کر لی ہے، ملزمان کو نصیرآباد پولیس کے حوالے کر دیاگیا ہے۔
تازہ ترین