• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بعض ممالک سی پیک کو ناکام بنانے پر تلے ہیں لیکن کامیاب نہیں ہوں گے، چینی سفیر

بیجنگ ( آن لائن ) چین حکومت نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون کی تنظیم کا اہم اجلاس 10 جون کو ہوگا۔جمعہ کو پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاؤ ژنگ نے چینی سفارتخانے میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی صدر ممنون حسین اور اہم محکموں کے وزراء کرینگے،اب بلوچستان تو کیا پورے پاکستان میں چینی باشندوں کیلئے سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں،جس کا کریڈٹ حکومت،فوج اور ایجنسیوں کیساتھ عوام کو بھی جاتا ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ بعض ممالک سی پیک کو ناکام بنانے پرتلے ہوئے ہیں لیکن وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

تازہ ترین