• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب پر حوثیوں کا ایک اور بیلسٹک میزائل حملہ ناکام

ریاض (جنگ نیوز) سعودی عرب کی فضائی ڈیفنس فورس نے جمعہ کے روز یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک اور بیلسٹک میزائل سرحدی شہر جازان میں مار گرایا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب اتحادی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نواز حوثی شدت پسندوں نے سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان پر بیلسٹک میزائل داغا جسے سعودی عرب کے خود کار فضائی دفاعی نظام نے فضاء میں ہی تباہ کرکے دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی۔ خیال رہے کہ حوثی باغی گذشتہ کچھ عرصے کے دوران سعودی عرب پر ایک سو سے زاید بیلسٹک میزائل حملے کرچکے ہیں۔ سعودی محکمہ دفاع کی طرف سےفوری کارروائی کرکے ان حملوں کو ناکام بنا کرکے ملک کو تباہی سے بچالیا گیا۔ سولہ اپریل کو عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب پر 119 بیلسٹک میزائل داغے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین