آپ آف لائن ہیں
منگل6؍رمضان المبارک 1439ھ 22؍ مئی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 4 فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس ( نیوز ڈیسک ) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر حق واپسی کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ شمالی غزہ میں جبالیا پناہ گزین کیمپ کےقریب ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں نے ’حق واپسی‘ کے لیے ریلی نکالی ۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر سیدھی گولیوں سے فائرنگ کی ، آنسوگیس کا بے دریغ استعمال کیا اور دھاتی گولیوں سے بھی مظاہرین کو نشانہ بنایا ۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 25 برس کے فلسطینی احمد ابو عقل سر میں گولی لگنے سے اور 24 برس کے احمد رشاد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

x
Advertisement

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں