• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقہ میں مظاہرے صدر رامافوسا نے دورہ برطانیہ مختصرکر دیا

کیپ ٹائون (جنگ نیوز) جنوبی افریقہ میں پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے صدر سیرل رامافوسا اپنا دورہ لندن مختصر کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وہ کامن ویلتھ سمٹ میں شرکت کے لیے برطانیہ گئے ہوئے تھے۔ جنوبی افریقہ کے ایک شمال مغربی صوبے میں مظاہرین ملازمتوں، ہاؤسنگ اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔ اس دوران مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق کئی گاڑیوں کو نذر آتش بھی کیا گیا اور دوکانوں کو لوٹا بھی گیا۔ صدر راما فوسا نے سکیورٹی فورسز کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین