• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے وزیر سہیل انور خان اور علی جہانگیر صدیقی سے متعلق بے بنیاداور ہتک آمیز مواد چلانے پر دو نجی چینلز پر پانچ پانچ لاکھ جرمانہ

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)کونسل آف کمپلینٹس نے پیمرا ریجنل آفس کراچی میں منعقدہ 60ویں اجلاس میں صوبائی وزیر برائے داخلہ، زراعت و کانکنی، سندھ سہیل انور خان سیال سے متعلق بے بنیاداور ہتک آمیز مواد چلانے کے خلاف دائر شکایت کی سماعت کرتے ہوئے سماء اور اب تک نیوز پر پانچ پانچ لاکھ جرمانہ عائد کردیا ہے۔ کونسل نے چیئرمین جے ایس بنک لمیٹڈ علی جہانگیر صدیقی کی امریکہ میں سفیر تعیناتی سے متعلق من گھڑت اور بے بنیاد تجزیہ کرنے پر سماء ٹی وی پر تین لاکھ جرمانہ عائد کر دیا اور چینل کو ذمہ دارانہ صحافت یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ کونسل نے ڈاکٹر خان اعظم خان صدر پاکستان آرتھوپیڈک ایسوسی ایشن کے اسپتال کیخلاف بے بنیادمہم چلانے پر آج ٹی وی کیخلاف دائر کردہ شکایت سندھ ہائیکورٹ میں زیرِسماعت ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دی۔ آج ٹی وی کی پروگرامنگ مکس کی خلاف ورزی اور غیر ملکی مواد اتھارٹی کی اجازت کے بغیر چلانے سے متعلق شکایت سندھ ہائیکوٹ میں زیرِسماعت ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی۔ اجلاس کی صدارت پروفیسر محمد انعام باری نے کی جبکہ دیگر ممبران محترمہ انجم آراء صباح الدین، محترمہ لعل ماجد، مظہر علی ساھتو، جناب مکیش کمار اور سیکریٹری کونسل اشفاق جمانی بھی موجود تھے ۔ 
تازہ ترین