• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار اور کامران ٹیسوری (ڈمیز) آج ”خبرناک“ کے مہمان ہوں گے

کراچی (جنگ نیوز)متحدہ قومی موومنٹ (پی آئی بی ) کے سربراہ فاروق ستار اور کامران ٹیسوری (ڈمیز) ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ کے مہمان ہوں گے۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار (ڈمی) نے کہا کہ مجھ پر کیچڑ اچھالنے والے اِسی کیچڑ پر چل کر آئے ہیں۔ مجھے کوئی پوچھتا نہیں جبکہ کمال کے ایک آرڈر پر ڈلیوری ہوجاتی ہے۔ اُنہوں نے بتایا مجھے پی ایس پی میں نہیں جانا دُنیا بَڑ بَڑ کرتی ہے۔ اب کے ہم بچھڑے تو ایوانوں میں ہی ملیں گے۔ ایک موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ کیا میں ڈرائیونگ اسکول کی کار ہوں جو ہر کوئی ہاتھ سیدھے کر رہا ہے؟۔ ”خبرناک“ میں ”فریڈم آف ایکسپریشن ایک ڈھکوسلہ ہے اور ہم بنیں گے نگراں وزیراعظم“ کے موضوعات پر بھی دلچسپ گفتگو ہوگی۔ طنز و مزاح سے بھر پور پروگرام علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں رات 11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔
تازہ ترین