• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت داخلہ نے آمنہ بی بی کے ویزہ میں 6ماہ کی توسیع کا فیصلہ کرلیا، ذرائع

لاہور (خالد محمود خالد)بیساکھی کے میلے میں شرکت کے لئے پاکستان آئی بھارتی شہر ہوشیار پور کی خاتون کرن بالا جس نے لاہور میں جامعہ نعیمیہ میں اسلام قبول کر کے اپنا نام آمنہ بی بی رکھ لیا ہے اور ایک پاکستانی محمد اعظم سے نکاح کر لیا ہے وہ آج ہفتہ کے روز واپس بھارت جانے والے یاتریوں میں شامل نہیں ہو گی۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے اس کے ویزے میں چھ ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پاکستانی قانون کے مطابق اس کے ویزہ کی معیاد ختم ہونے کے بعد اس میں ہر مرتبہ چھ ماہ کی توسیع کردی جائے گی۔ اگر آمنہ بی بی مسلسل سات سال تک پاکستان میں رہی تو وہ پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی اہل ہو جائے گی جس کے بعد اسے پاکستانی پاسپورٹ مل جائے گا۔ 
تازہ ترین