• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے ساتھ غیرمنصفانہ سلوک، ایسا تو آمریت میں بھی نہیں ہوا، نواز شریف

میرے ساتھ غیرمنصفانہ سلوک، ایسا تو آمریت میں بھی نہیں ہوا، نواز شریف

لندن (مرتضیٰ علی شاہ)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مجھے نام نہاد احتساب میں تنہا کردیا گیا ہے اور عادی مجرموں اور قانون شکنوں سے کوئی سوال پوچھنے والا نہیں‘بڑے مجرم آرام سے بیٹھے ہیں‘میرے ساتھ غیرمنصفانہ سلوک کیاجارہا ہے اورصرف مجھے ہدف بنایاجارہاہے ‘ایسا تو آمریت میں بھی نہیں ہوا‘کبھی کبھی ساری مشکلات ایک ساتھ آتی ہیں‘کلثوم نوازکو دعاؤں کی ضرورت ہے‘عدالتوں میں 18لاکھ مقدمات زیر التواء ہیں جبکہ چیف جسٹس پاکستان صوبائی دارالحکومتوں کے دورے کررہے ہیں۔وہ جمعہ کو لندن میں ہارلے اسٹر یٹ کلینک کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ احتساب عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد ہونے پر ان کا کہناتھاکہ موجودہ حالات اس وقت اتنے سخت ہیں کہ ایسےآمرانہ دور میں بھی نہیں تھے‘ میں قانونی کارروائی پر عمل کے لئے اتوار کو پاکستان واپس جائوں گا حالانکہ میں اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے ساتھ لندن میں ایک ہفتہ گزارنا چاہتا تھا جوکہ یہاںزیرعلاج ہیں‘ میں اپنی بیٹی کے ساتھ ائرپورٹ سے سیدھا اسپتال آیا تھا تاکہ اپنی اہلیہ کی عیادت کرسکوں‘ کلثوم نواز کی طبیعت چند ہفتوں سے ٹھیک نہیں تھی جس کی وجہ سے انہیں علاج کے لئے اسپتال لایا گیا۔ نوازشریف نے کہا کہ اب جو کچھ ہورہا ہے ایسا تو بدترین دور میں بھی نہیں تھا۔ ٹارگٹ صرف ایک شخص ہے اور وہ نواز شریف ہے۔ اتنے برے حالات تو فوجی آمرانہ دور میں بھی نہیں تھے۔ میرے ساتھ غیرمنصفانہ سلوک روا رکھا جارہا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ کلثوم نواز کی کیموتھراپی ختم ہوگئی، ڈاکٹرز نے مجھے بتایا ہے کہ اگر کینسر دوبارہ سامنے آیا تو پھر سرجری کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیوتھراپی کے بعد رزلٹس کا موازنہ کیا جائیگا کہ آیا سرجیکل پروسیجرز کی ضرورت ہے یا نہیں۔

تازہ ترین