• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی حقوق رپورٹ کی ایڈیٹر کے گھر ڈکیتی نما چھاپے کی مذمت

انسانی حقوق رپورٹ کی ایڈیٹر کے گھر ڈکیتی نما چھاپے کی مذمت

 لاہور(نمائندہ جنگ) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے اپنی انسانی حقوق رپورٹ کی ایڈیٹر کے گھر پر ڈکیتی نما چھاپے کی شدید مذمت کی ہے۔ رپورٹ 16اپریل2018کو اسلام آباد میں جاری کی گئی تھی۔ ایچ آر سی پی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ شب ایچ آر سی پی سالانہ رپورٹ کی ایڈیٹر مریم حسن کے گھر میں دو مسلح افراد گھس آئے۔ ملزمان ان کا لیپ ٹاپ، دو ہارڈڈسکس اوردو موبائل سیل فون کے ساتھ زیورات اور نقدی لے گئے۔مریم حسن جوتنہا رہتی ہیں،ان سے ملزمان نے کہاکہ وہ ایک روز قبل بھی آئے تھے، ان کے گھر پر نہ ہونے کی وجہ سے واپس چلے گئے انہوں نے مریم حسن سے ان کی پیشہ ورانہ مصروفیات کے حوالے سے دریافت کیا اور دھمکیاں دیں۔ ایچ آر سی پی نے شک ظاہر کیا کہ ملزمان کوئی معمولی چور یا ڈاکو نہیں تھے۔ حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ ملزمان کو شناخت اورانہیں گرفتار کرے۔ کمیشن سے وابستہ افراد کو ریاستی یا غیر ریاستی عناصر کی جانب سے ہراساں کرنےکا ذمہ دار صوبائی حکام کو قراردیا جائے گا۔ 

تازہ ترین