• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا نے جنسی زیادتی کے موضوع پر کتاب لکھنے کا اعلان کردیا

اداکارہ میرا نے جنسی زیادتی کے موضوع پر کتاب لکھنے کا اعلان کردیا

لاہور(نمائندہ جنگ)اداکارہ میرا نے فلم انڈسٹری میں لڑکیوں سے جنسی زیادتیوں پر مشتمل واقعات پر کتاب لکھنے کا اعلان کردیا ۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے ہراساں کرنے کے سوال کا جواب دینے سے احتراز کیا اور کہا اس کو فی الحال رہنے دیں ،اپنے تمام کیرئیر میں ہونے والے متعددواقعات کے بارے میں اپنی کتاب میں بڑے بڑے انکشاف کروں گی۔ میرا نے کہا کہ یہ بھی بتائوں گی کہ کس طرح شوبز انڈسٹری میں کام دینے کیلئے بلیک میل کیا جاتا ہے اور تقریباً ہر لڑکی کو جنسی زیادتی سمیت دیگرناقابل بیان صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تازہ ترین