• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50ہزارسے زیادہ رقم نکلوانے والے فائلرز پر ایڈوانس ٹیکس کم کرکے 0.1فیصد کیا جائے، اسٹیٹ بینک

اسلام آباد(مہتاب حیدر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حکومت سے کہاہےکہ آئندہ بجٹ میں بینک سے 50ہزار کی مقررہ حد سے زیادہ رقم نکلوانے والے فائلرز پر ایڈوانس ٹیکس 0.3فیصد کے بجائے کم کرکے 0.1 فیصد کردیا جائے۔ حکومت کو بھیجے گئے ٹیکس پروپوزل میںاسٹیٹ بینک کی جانب سے آئندہ بجٹ میں سپر ٹیکس کے خاتمے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔اس وقت اگر ایک روز میں 50ہزار سے زائد رقم نکلوائی جائے تو فائلر پر 0.3جبکہ نان فائلر پر 0.5فیصد ٹیکس عائد ہوتا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے چھوٹے اور زرعی قرضے لینے والوں پر سے ود ہولڈنگ ٹیکس ہٹانے کی بھی تجویز دی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایڈوانس ٹیکس کی وصولی کی 50ہزار کی حد کو بھی بڑھاکر 1لاکھ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
تازہ ترین