• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ظفر کے خلاف میشا شفیع کے الزامات ،کون سچا ہےکون جھوٹا؟

علی ظفر کے خلاف میشا شفیع کے الزامات ،کون سچا ہےکون جھوٹا؟

کراچی(جنگ نیوز) علی ظفر پر لگائے گئے الزامات پر کون جھوٹا ہے اور کون سچا ؟ شوبز اسٹار ز نے اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے ۔علی ظفر نے میشا کوہراساں کیا یا پھر میشا کے علی پر الزام جھوٹے ہیں،سچ جاننے کیلئے بے تاب ہیں، میشا کے الزامات کے بعد مزید تین خواتین سامنے آگئیں، سوشل میڈیا پر علی ظفر پر جنسی حراساں کے الزام عائد کردئیے، ایک خاتون لیکچرار نے کہا کہ علی ظفر نے ان کی کزن کے ساتھ زبردستی کی کوشش کی اداکارہ عروہ حسین اور ریحام خان نے بھی میشا شفیع کی حمایت کر دی اور کہا کہ میشا راک اسٹار ہے جو شکاریوں کیخلاف کھڑی ہوئی ہے Teefa in Trouble میں علی ظفر کی ہیروئن اداکارہ مایا علی ظفر کے حق میں بول پڑیں اورکہا کہ ان کے ساتھ شوٹ کرتے ہوئے کبھی ایسے اشار ے نہیں ملے علی ظفر کو بیوی بچوں سے محبت کرنے والا پایا اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ علی ظفر ایسا نہیں کرسکتے پوری انڈسٹری انہیں جانتی ہے سوشل میڈیا پر بھی دونوں اسٹارز کے فین آمنے سامنے آگئے۔گلو کار و اداکار علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزام کی بازگشت جمعے کو بھی سنائی دیتی رہی متعدد ساتھی اداکاروں اور ساتھیوں نے علی ظفر کی حمایت کی جبکہ تین اور خواتین علی ظفر کیخلاف اپنی گواہیاں لے کر سامنے آگئیں، نجی یونیورسٹی کی ایک خاتون لیکچر ر نے الزام لگایا کہ علی ظفر نے ان کی کزن کو جنسی طور پرحراساں کیا۔ایک نا معلوم خاتون نے کہا کہ میں نے میشا شفیع کی ٹوئٹ دیکھی تو مجھے یاد آیا کہ چند سالوں پہلے ایک واقعہ ہوا تھا کراچی میں اپنے کزنز کے ساتھ yacht club جارہی تھی بوٹ پر وہاں باتھ روم کے لائن میں کھڑے تھے باتھ روم سے علی ظفر نکلے اور انہوں نے میری کزن کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کی اور ان کو اپنی طرف کھینچنے کی کوشش کی اور پھر اتنی دیر میں چیخ و پکار ہوئی پھر میرے کزنز کے دوست سارے آگئے ا ور انہوں نے ایک دوسرے کو علیحدہ کیا مطلب علی ظفر کوذرا پیچھےدھکیلا اور پھر وہ واقعہ اسی وقت ختم ہوگیا ۔ ایک میک اپ آرٹسٹ نے بھی علی ظفر پرالزام لگایا کہ علی ظفر نے کئی مواقع پر حد سے تجاوز کیا اور اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کی سوشل میڈیاپر ایک اور خاتون نے کہا کہ تقریب پر سیلفی لینے دوران علی ظفر نے ان کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی دوسری جانب کچھ ساتھی اداکاروں نے علی ظفر کے حق میں بیان دیا ہے فلم Teefa in Trouble میں علی ظفر کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ علی ظفر کے ساتھ کام کرتے ہوئے ان کی جانب سے کبھی ایسا اشارہ نہیں ملا، علی ظفر کو بیوی ، بچوں سے پیار کرنے والا پایا انہوں نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ لاہور اور پولینڈ میں ہوئی جہاں علی ظفر اپنے فارغ وقت میں face timeپر اپنے بیوی بچوں سے بات چیت کرتے اور ان سے اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے ملتے تھے۔ ریشم (اداکارہ ) نے کہا کہ میں علی ظفر کو بہت پرانا ذاتی طوپرجانتی ہوں میرا دوست ہے ہم نے نا کبھی علی کے بارے میں ایسی بات سنی ہے اور پہلے بھی ان کے پورے کیرئیر میں ایسی بات سننے میں نہیں آئی وہ بڑے سلجھے انسان ہیں پڑھے لکھے انسان ہیں اور آپ ان کے کیر ئیر میں کوئی بھی اسکینڈ ل دیکھیں،ان کا کبھی کوئی لائف میں اسکینڈل آیا نہیں جس لڑکی سے وہ محبت کرتے تھے اس سے شادی کی اور اب ان کے بچے بھی ہیں تو اگر کوئی غلط فہمی ہے دونوں کے درمیان اس کو بیٹھ کر اسے حل کرنا چاہئے۔ نمایاں سماجی شخصیت فرشتے اسلم نے کہا کہ علی ظفر اپنے کام سے لگن رکھنے والا فنکار ہے ان کے بارے میں ایسی بات کی توقع نہیں کی جاسکتی، معاملہ کچھ اور لگتا ہے،علی ظفر کی حمایت میں زرقا طاہر نامی ایک خاتون بھی سامنے آئیں اور کہا کہ علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایاجارہا ہے لیکن اس کے برعکس علی ظفر رقاصائوں اور موسیقاروں کے ایک گروپ کو بدترین قسم کی جنسی ہراسانی سے بچانے کیلئے کام کر رہے ہیں اور ان رقاصائوں اور ان کے بچوں کے بحالی کے مرکز کی مالی اور اخلاقی مدد کرتے ہیں،زرقا نے کہا کہ ان رقاصائوں کو جنسی ہراسانی سے بچانے کیلئے ہم نے بہت سے لوگوں سے رابطہ کیا اور ان کی مدد کیلئے صرف ایک شخص سامنے آیا جس کا نام علی ظفر ہے ۔جامی(فلم ڈائریکٹر) علی کے بعد کورٹ میں جارہی ہے یہ کوئی چھوٹی بات نہیں ہے بہت بڑی بات ہے۔نوین وقار (اداکارہ) نے کہا کہ مجھے بڑا صدمہ پہنچا ہے میں نہیں جانتی کہ کیا کہوں جب یہ چیزیں ہوتی ہیں تو سب کو جھٹکا لگتا ہے۔ نا معلوم خاتون نے کہا کہ وہ دونوں دوست ہیں اس لئے کوئی رائے نہیں دے سکتی،ایسے سوالات نہیں پوچھنے چاہیں ۔سوہانی نے کہا کہ میرے پاس اس بارے کہنے کو کچھ نہیں ہے۔علی کاظمی نے کہا کہ میشا اور علی میں بڑا ہوا ہوں ان کے ساتھ، انڈسٹری میں ساتھ بڑے ہوئے ہیں،میں اس پر بہت افسردہ ہوںمیں ذاتی طورپر معلوم کرنے کی کوشش کروں گااس بارے میں اور مزید جاننا چاہتا ہوں۔ یاسر نواز نے کہا کہ میں اس پر بات نہیں کرسکتا ابھی اسے چھوڑ دیں۔لاہور کی ایک خاتون لیکچرار ماہم جاوید نے علی ظفر پر الزام لگایا کہ کئی سال قبل گلوکار نے زبردستی ان کی کزن کے قریب آنے کی کوشش کی اور اسے اپنے ساتھ ریسٹ روم میں لے جانا چاہا لیکن ان کی کزن کی دوستو ں نے ایسا ہونے نہ دیا۔ ماہم جاوید نے مزید لکھا کہ اُس وقت اس طرح کے واقعات پر بات نہیں کی جاتی تھیʼ۔ ماہم کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس بارے میں کسی کو بتانے کے بارے میں بھی نہیں سوچ سکتے تھے، کیونکہ علی ظفر ایک سلیبریٹی ہیں اور کوئی بھی اس بات کو نہیں سنتا، اور سچ تو یہ ہے کہ گزرے سالوں میں ہم اس بات کو خود بھی بھول چکے تھے، لیکن میشا شفیع کا شکریہ کہ ان کی وجہ سے ہمیں بھی یہ یاد دلانے میں مدد ملی کہ ہمارا معاملہ بھی اہمیت رکھتا ہے۔ʼ شوبز سے وابستہ ایک میک اپ آرٹسٹ لینا غنی نے دعویٰ کیا کہ کئی مواقعوں پر علی ظفر نے حد سے تجاوز کیا اور اخلاق سے گری گفتگو کی۔لینا نے لکھا کہ انہوں نے علی ظفر کی ان حرکات کو نظرانداز کرنے کی کوشش کی لیکن اب انہیں لگتا ہے کہ انہیں سچائی سب کے سامنے لے آنی چاہیے۔ ایک اورخاتون حمنہ رضا نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر الزام عائد کیا کہ ایک تقریب کے دوران علی ظفر نے سیلفی لیتے ہوئے ان سے غیر اخلاقی حرکت کی تھی۔خاتون نے لکھا کہ ڈیڑھ سال قبل وہ اپنے شوہر اور دوستوں کے ساتھ ایک تقریب میں گئیں، جہاں علی ظفر کو دیکھ کر وہ پرجوش ہوگئیں اور اکیلی ان کے ساتھ سیلفی لینے چلی گئیں۔

تازہ ترین