• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی آئی ایس پی آر کی یقین دہانی پر شمالی وزیرستان کے تاجروں کا دھرنا ختم

اسلا م آباد (ایجنسیز)قبائلی علاقوں کے تاجروں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کر دیا ہے۔ مظاہرین کے 30رکنی وفد نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفوراور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔ نیشنل پریس کلب کے باہر جاری دھرنا کے دوران محمد شفیق صدر تاجران میرانشاہ نے سٹیج پر آکر کہا کہ ہمارے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں ہمارا مقصد پورا ہوگیا ہے اور ہم سرخرو ہوگئے ہیں۔ ہمارا معاہدہ ہوگیا ہے سلیم صافی نے ذمہ داری لی ہے اانجمن تاجراں پاکستان کے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ میں آپ کو کامیاب مزاکرات پر مبارکباد دیتاہوں پاک آرمی نے وعدہ کیا ہے کہ وہ پرسوں وہاں جاکر آپ کے ساتھ میٹنگ کریگے اور آپ کے مطالبے پورے کریں گے سنیٹر اورنگزیب خان نے کہا کہ میں ان لوگوں پر فخر کرتاہوں کہ یہ پرامن رہے اور چئیرمین سینٹ ڈی جی صاحب اور دیگر کا شکریہ ادا کرتاہوں۔ آئی این پی کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہاکہ قبائلیوں کی معاشی بحالی ترجیحات میں شامل ہے ، فاٹا کی قومی دھارے میں شمولیت ناگزیر ہے۔ تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے 22 اپریل کو تاجروں سے سول و عسکری حکام کے درمیان ملاقات ہو گی ۔ ملاقات میں حقیقی مسائل پر بات چیت ہو گی ،انھوں نے کہاکہ دیرپا امن اور تعمیر نو کاعمل جاری ہے ۔ ہمیں دشمن قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دینا ۔
تازہ ترین