• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، قرضہ معافی کیس سماعت کیلئے مقرر،بنچ تشکیل

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ نے اربوں روپے قرضہ معافی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے اربوں روپے قرضہ معافی کیس کی سماعت کیلئے بنچ تشکیل دیدیا ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت 25 اپریل سے کرے گا۔سپریم کورٹ نے نیب، اٹارنی جنرل، اسٹیٹ بینک، سیکرٹری خزانہ، ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز اور تمام بینکوں سمیت وزارت قانون کو بھی نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 2007 میں اربوں روپے قرضہ معافی پر ازخود نوٹس لیا تھا۔
تازہ ترین