راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن کمیشن نے انتخابات سے قبل تمام صوبوں کے انتظامی افسران تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔الیکشن کمیشن نے تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز سے ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ اور پولیس سروس گروپ کی تفصیلات طلب کرلیں، سیاسی وابستگی اور غلط ریکارڈ رکھنے والے افسران سے متعلق بھی فہرست طلب، سیاسی وابستگی اور ریکارڈ مدنظر رکھ کر افسران تعینات ہونگے، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اس ضمن میں تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز سے تفصیلات طلب کرلی ہیں جس میں ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ (ڈی ایم جی) اور پولیس سروس گروپ کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ذرائع کےمطابق انتحا با ت سے پہلے ڈی سی اوز اور پولیس افسران کو تبدیل کیا جائے گا جس کے لیے سیاسی وابستگی اور غلط ریکارڈ رکھنے والے افسران سے متعلق بھی فہرست طلب کی گئی ہے، انتخابات میں سیاسی وابستگی اور ریکارڈ مدنظر رکھ کر افسران تعینات کیے جائیں گے۔