• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیپالپورویڈیوزاسکینڈل، زیادتی کاشکار 14سالہ بچی کی خود کشی کا انکشاف

اوکاڑہ( وارث حیدری/ نمائندہ جنگ)دیپالپور میں نو عمر بچیوں کے ویڈیوز سکینڈل میں انکشاف ہوا ہے کہ اجتماعی زیادتی کی وجہ سے حاملہ ہونے والی14سالہ بچی نے خود کشی کر لی، ڈی پی او اوکاڑہ کے مطابق خود کشی کرنیوالی بچی کی قبر کشائی کروا کر لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جائیگا ،فرید کوٹ دیپالپور کے سکول میں زیر تعلیم 14سالہ بچی (الف )کو بچھو گینگ کے ملزمان سجاد،نوید اور آصف وغیرہ نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا یا جس سے بچی حاملہ ہو گئی ،ملزمان بچی کو مسلسل دھمکیاں دے کر بلیک میل کرتے رہے جس سے تنگ آکر بچی نے 28فروری کو خود کشی کر لی، اس وقت وہ 2ماہ کی حاملہ تھی ، وقوعہ کا مقدمہ تھانہ سٹی دیپالپور میں متوفیہ کے والد اکمل کی مدعیت میں درج کیا گیا ،جس میں کہا گیا کہ متوفیہ نے خودکشی سے 2روز قبل والدین کو سارا وقوعہ سنایا،ملزمان نے بچی کے والدین کے سامنے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے ،نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بنانے کا اعتراف بھی کیا ۔
تازہ ترین