• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پربھارتی وزیراعظم کے دہشتگردی کے الزامات چین نے مسترد کر دیے

بیجنگ(آئی این پی)چین نے انسداددہشت گردی کے مسئلے پربھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان کے خلاف الزامات سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ دہشت گردی سب کا مشترکہ دشمن ہےاس سے ملکر نمٹنے کی ضرورت ہے، چین دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہتا ہے اور عالمی برادری پر زوردیتا ہے کہ وہ اس عفریت کے خلاف تعاون مستحکم کرے ۔ جمعہ کو چینی دفتر خارجہ کی خاتون ترجمان ہواچھون اینگ نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ دہشت گردی کسی ایک ملک کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ عالمی مسئلہ ہے اور اسے مل کر نمٹنے کی ضرورت ہے،عالمی برادری دہشت گردی کے مسئلے پر پاکستان کی متحرک حمایت کرے گی ۔ دریں اثناء پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ نے کہا کہ انہیں پاکستان میں سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں،مقامی میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سی پیک کےمنصوبوں پر کام کرنے والے ہزاروں چینی کارکنوں کو ضروری سیکورٹی فراہم کر رہےہیں، حالیہ برسوںمیں پاکستان میں سلامتی کی صورتحال میں انتہائی بہتری آئی ہے،چین اس سے مطمئن ہے ۔
تازہ ترین