• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو 5سال مکمل بیجنگ میں اے پی این ایس اور گوانگ منگ ڈیلی کے تحت پاک چین میڈیا فورم کا انعقاد

بیجنگ(جنگ نیوز) بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو 5سال مکمل ہونے کے موقع پر بیجنگ میں آل پاکستان نیوز پیپرز ایسوسی ایشن (اے پی این ایس) اور چین کے گوانگ منگ ڈیلی کی جانب سے پاک- چین میڈیا فورم کا انعقاد کیا گیا، اس فورم کا موضوع ’’ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ اور پاکستان و چین کیلئے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کا قیام ‘‘تھا۔ اس موقع پر چین کی جانب سے گوانگ منگ ڈیلی کے ایڈیٹر ان چیف زہانگ زہینگ، ڈپٹی ایڈیٹر ان چیف شین وی ژنگ کےساتھ ساتھ سی پی پی سی سی کی امور خارجہ کمیٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹرہان گانگ منگ او اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر زہانگ یی نامور مقررین تھے جبکہ پاکستان کی طرف سے اے پی این ایس کے سینئر نائب صدر قاضی اسد عابد، اے پی این ایس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر تنویر اے طاہر، غلام اکبر، اشفاق گوندل نے نمائندگی کی۔ اس کے علاوہ چین کےلئے پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نےبھی پاکستان اور چین کے درمیان میڈیا تعاون کے مثبت قدم کو حوصلہ دینے کیلئے اہم خطاب کیا۔ پاک چین میڈیا فورم کا قیام اس لئے عمل میںآیا تاکہ یہ فورم پاکستان اور چین کے میڈیا کےلئے ایک ایسے پلیٹ فارم کے طور پر خدمات دے سکے جس کےتحت دونوں ممالک کے حاضرین کے مفادات کے موضوعات کو زیر بحث لایا جاسکے۔
تازہ ترین