• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نئی دہلی(این این آئی)بھارتی میڈیا نے بھارتی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ ہیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس ہیکنگ کے پیچھے مبینہ طور پر برازیلین ہیکرز کی ٹیم کا ہاتھ ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ویب سائٹ ہیک ہونے کے فوری بعد اس پر مذکورہ برازیلین ہیکرز کی جانب سے پیغام لکھا ہوانظر آرہا تھا تاہم بعد میں اس کی جگہ ویب سائٹ پر کام جاری ہے کے الفاظ لکھے نظر آنے لگے۔بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا تھاکہ اس سے قبل بھارتی وزارت دفاع اور وزارت امورداخلہ کی ویب سائٹس بھی ہیکنگ کا شکار ہو چکی ہیں۔
تازہ ترین