• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

یوٹیوب پر ویڈیو نے 40 سال سے بچھڑے خاندان سے ملا دیا

نئی دہلی ( نیوز ڈیسک ) بھارت میں ایک شخص کی یوٹیوب پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے اس کو 40 برس بعد اپنے بچھڑے ہوئے خاندان سے ملا دیا ۔

یہ ویڈیو فیروز شکری نامی شخص نے بنائی تھی اور گزشتہ برس اکتوبر میں یو ٹیوب پر ڈال دی تھی ۔


40 برس سے لاپتہ کمدرم گھمبیر سنگھ کی ممبئی میں گاتے ہوئے لوگوں سے پیسے مانگنے کی ویڈیو یوٹیوب پر وائرل ہوئی اور اس ویڈیو کی مدد سے ان کے بھائی نے انھیں پہچان لیا ۔

کمدرم گھمبیر سنگھ 1978 میں 26 برس کی عمر میں منی پور ریاست میں اپنے خاندان سے بچھڑ گئے تھے ۔

بھارتی پولیس نے کمدرم گھمبیر سنگھ جو اب 66 برس کے ہیں کو تلاش کر کے ان کے خاندان سے ملوا دیا اور وہ جمعرات کو منی پور واپس اپنے خاندان کے پاس چلے گئے ہیں ۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین