• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنہ جھیل پانی سے مکمل بھر گئی، سائبیرین آبی پرندوں کی آمد کاسلسلہ شروع

کوئٹہ(این این آئی ) کوئٹہ شہر سے تقریباً 18 کلومیٹر کی دورہنہ جھیل بارشیں معمول سے کم ہونے اور خشک سالی کے باعث تقریباً ایک سال قبل خشک ہوگئی تھی تاہم رواں ہفتے بارش کے جاری سلسلے کے بعد تین روز قبل ہنہ جھیل میں پانی آنا شروع ہوااور اس وقت جھیل تقریباًپانی سے بھر چکی ہے دوسری جانب جھیل میں پانی آنے سے سائبیریا سے آنے والے آبی پرندوں کی آمد کا سلسلہ دوبارہ سے شروع ہوگیا جس سے مقامی لوگوں اور تفریحی کے شوقین افراد میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے ان کاکہنا ہے کہ جھیل میں پانی آنے سے مقامی سیاحت کو دوبارہ فروغ ملے گاجمعہ کو لوگوں کی بڑی تعدادنے ہنہ جھیل کا رخ کیا۔
تازہ ترین