• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بوہیڈ وہیل

کیا آپ جانتے ہیں کہ بحر منجمد شمالی میں پائی جانے والی (Bowhead) وہیل ہر سال ایک نیا گانا تیار کرتی ہے اور پورا سال اسے گنگناتی ہے۔ یقیناً نہیں ناں، ہم آپ کو اس سے متعلق مزید بتاتے ہیں۔ یوں تو وہیل سمندر کی تہہ میں دو مختلف طرح کی آوازیں نکالتی ہیں جو سننے والوں کو ایک گانے کی طرح محسوس ہوتی ہیں لیکن حیران کن طور پر بوہیڈ وہیل ہر سال ایک نیا گانا ایجاد کر لیتی ہے۔ واشنگٹن یونیورسٹی کی پروفیسر نے اپنی ساتھیوں کے ہمراہ سمندر کی تہہ میں درجنوں وہیل کی حرکات کا مطالعہ کیا۔ 

جس میں مشاہدہ کیا گیا کہ بوہیڈ وہیل مچھلی ہر سال کلاسیکل گلوگار کی طرح سُر اور لے پیدا کرتی ہیں۔ وہ یہ نغمے اپنے ساتھیوں کو متوجہ کرنے کے لیے گنگناتی ہیں۔ جن کے ساتھ وہ کچھ وقت گزارنا چاہتی ہیں۔ نغمے کا دورانیہ دو منٹ کا ہوتا ہے، لیکن وہ یہ بار بار دہراتی ہیں۔ 184 مختلف انداز میں کیا جانے والا مشاہدے سے ثابت ہوا ہے کہ، یہ وہیل ہر سال اپنی ’ پکار‘ کے انداز میں تبدیلی لاتی ہیں۔ ان کا یہ طرز عمل انہیں نہ صرف دیگر وہیلز بلکہ ممالیہ جانوروں میں بھی منفرد مقام دلاتا ہے۔

بوہیڈ وہیل


بوہیڈ وہیل


تازہ ترین