• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بچوں کا اقبال

ڈاکٹر عمر حیات عاصم سیال، کراچی

ننھے ساتھیو! پاکستان کے قومی شاعر ’’علامہ ڈاکٹر محمد اقبال‘‘ کو شاعر مشرق بھی کہا جاتا ہے، ان کی شاعری برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ہمیشہ مشعل راہ بنی رہے گی۔ ان کی ہر نظم میں کوئی نہ کوئی فلسفہ ہوتا ہے جو نہ صرف معاشرتی بلکہ دینی اعتبار سے ہماری بہترین رہنمائی کرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ کلام اقبال دنیا بھر میں پڑھا جاتا ہے بلخصوص برصغیر کے مسلمان اس کا مطالعہ کرتے اور ان کے فلسفے کو سمجھتے ہیں۔ اقبال نے نئی نسل میں انقلابی روح پھونکی اور اسلامی عظمت کو اجاگر کیا۔ ہم علامہ اقبال کے یوم وفات کے موقع پر ان کی مشہور نظم ’’ہمدردی‘‘ اور اس میں پوشیدہ پیغام آپ کے لیے پیش کر رہے ہیں۔

اس نظم میں میں بچوں کو ایک دوسرے کی مدد کرنے، اعلیٰ اخلاق سے پیش آنے اور تعاون کا جذبہ بیدار کرنے کا درس دیا گیا ہے۔ ہمارا مذہب اسلام بھی ہمیں رحم دلی، بھائی چارے اور ہمدردی کی تعلیم دیتا ہے۔ ہمیں سکھاتا ہے کہ، صرف انسانوں کے ساتھ ہی نہیں بلکہ جانوروں سے بھی ہمدردی رکھو۔ مسلمان چاہے وہ دنیا کے کسی بھی کونے سے کیوں نہ ہوں، باہمی دوستی اور رحم دلی کے جذبے نے انہیں اخلاقی و معاشرتی اعتبار سے اس قدر متحد کر دیا ہے کہ مجموعی طور پر وہ ایک مجسم کی صورت اختیار کرگئے ہیں ۔

بچوں کا اقبال


تازہ ترین