• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ،بارش سے مکان کی چھت گرگئی،2بچے جاں بحق

اسلام آباد ،بارش سے مکان کی چھت گرگئی،2بچے جاں بحق

اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاؤن میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 2بچے جاں بحق جبکہ 5افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مکان خستہ حال تھا جس کی چھت بارش کی وجہ سے منہدم ہوگئی۔

ریسکیو اداروں نے فوری طور پر کارروائی کرکے جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر طبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

ادھر ملتان، فیصل آباد اور خانیوال سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش جاری ہیں۔

محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین