• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں بھی اٹھارہ سو سے زائد شخصیات سے سیکیورٹی واپس

پنجاب میں بھی 1853شخصیات سے سیکیورٹی واپس

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے حکم پر آئی جی پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب میں 1ہزار8سو 53شخصیات سے سیکیورٹی واپس لے لی ۔

ؒذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں سیکیورٹی پر 4 ہزار 610 اہلکار واپس بلائے گئے ہیں،297سیاستدانوں کی سیکیورٹی سے 1347اہلکار واپس بلائے گئے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 527پولیس افسران کی سیکیورٹی سے 1074اہلکار واپس بلائے گئے، لوئر کورٹس کے 469افسران کی ڈیوٹی سے 626اہلکار واپس بلائے گئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 23 وکلاء کی سیکیورٹی پر تعینات 39 اہلکار جبکہ 250مذہبی رہنماؤں کی سیکیورٹی پر تعینات 296اہلکار واپس بلائے گئے۔

ذرائع یہ بھی کہتے ہیں کہ 233 شہریوں کی سیکیورٹی پر تعینات 1075اہلکار بھی واپس بلائے گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے اہلکاروں کو واپس بلانے کیلئے گزشتہ روز احکامات جاری کیے تھے۔

تازہ ترین