• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

امریکا میں خاتون سینیٹر کی نومولود بچے کے ہمراہ اجلاس میں شرکت


امریکی سینیٹر ڈک ورتھ نے اپنے نوزائیدہ بچے کے ہمراہ سینیٹ اجلاس میں شرکت کرکے ووٹنگ میں حصہ لیا۔

امریکا میں خاتون سینیٹر کی نومولود بچے کے ہمراہ اجلاس میں شرکت


 امریکا کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار کسی سینیٹر نے اپنے دس دن کے بچے کے ہمراہ نہ صرف سیشن میں شرکت کی بلکہ ووٹ بھی کاسٹ کیا۔

امریکا،خاتون سینیٹر کی نومولود بچے کے ہمراہ اجلاس میں شرکت

اس موقع پر خاتون امریکی سینیٹر نے کہا ہے کہ سینیٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ماں کی ذمہ داری بھی نبھانے پر مسرت محسوس کر رہی ہوں، میری کوشش ہوتی ہے کہ نجی زندگی سے سیاسی ذمہ داریوں پر حرف نہ آئے اور نہ ہی قانون سازی کی ذمہ داری اہل خانہ سے دوری کا باعث بنے۔

امریکا،خاتون سینیٹر کی نومولود بچے کے ہمراہ اجلاس میں شرکت

امریکی سینیٹر اپنے نوازئیدہ بچے کے ساتھ سینیٹ اجلاس میں پہنچیں تو ساتھی اراکین نے پر جوش استقبال کیا اور مبارکباد بھی دی۔

امریکا،خاتون سینیٹر کی نومولود بچے کے ہمراہ اجلاس میں شرکت

اس قانون سازی کے بعد امریکی سینیٹ میں بچوں کے داخلے کی اجازت مل گئی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین