• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں بارش و برفباری تھم گئی، موسم سرد


آزاد کشمیر،گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ تھمنے کے ساتھ ہی موسم سرد ہوگیا ہے۔

پنجاب میں بھی گزشتہ روز کی بارش کے بعد گرمی میں کمی آئی ہے، سندھ کے بیشتر شہروں میں موسم گرم اور خشک ہے۔

آزادکشمیرکےمختلف علاقوں میں برف باری اوربارش تھمنے کے بعد مظفر آباد، میرپور، نکیال سمیت کئی علاقوں میں موسم صاف ہے اورسنہری دھوپ نکل آئی ہے۔

غذر میں دو روز سے جاری بارش اور پہاڑوں پر برف باری تھم گئی ہے، استور کے بالائی علاقوں میں 7روز سے جاری برف باری تھمنے کے بعد ہلکی بارش ہو رہی ہے۔

مالاکنڈ ڈویژن، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ناران،کاغان، چترال سمیت بیشتر شہروں میں بھی بارش اور برف باری کے بعد سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

شمالی بلوچستان میںتین روزسےجاری طوفانی بارشیںتھم گئی ہیں، کوژک ٹاپ اورتوبہ اچکزئی میں رات کی برف باری کے بعدموسم سرد ہوگیا ہے۔

مری میں بھی برف باری رک گئی ہے لیکن ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔

پنجاب کے دیگر شہروں میں گزشتہ روز کی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، ملتان میں حالیہ بارشوں سے گندم کی فصل اور آندھیوں سے آم کے باغات کو نقصان پہنچاہے ۔

ادھر سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی کی لہر جاری ہے۔

تازہ ترین