• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ پنجاب کے وائس چانسلر کو معطل کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا وائس چانسلرجامعہ پنجاب کو معطل کرنے کا حکم

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت عظمیٰ نے سینئر ترین پروفیسر کو عبوری وائس چانسلر تعینات کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

جامعہ پنجاب کی 80 کنال زمین حکومت کومنتقلی کے خلاف ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی ،سپریم کورٹ نے سنڈیکیٹ کا زمین منتقل کرنے کا فیصلہ معطل کردیا ۔

سپریم کورٹ نے اراضی کی منتقلی سےمتعلق پنجاب حکومت سے وضاحت طلب کرلی ۔

عدالت نے پنجاب حکومت کوفوری طورپرقائم مقام وائس چانسلرلگانے کا حکم دے دیا جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت بذریعہ سرچ کمیٹی شفاف اندازمیں مستقل وائس چانسلرکا تقرر6 ہفتوں میں کرے ۔

پنجاب حکومت نے مستقل وائس چانسلرکی تقرری سےمتعلق عدالت کوآگاہ کرنے کے لیے کل تک کی مہلت مانگ لی۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کا اپنے ریمارکس میں کہا کہ یونیورسٹی کی 80 کنال اراضی حکومت کو کس حیثیت میں دی گئی۔

سپریم کورٹ نے زمین فراہم کرنیوالے سنڈیکیٹ ارکان کو بھی طلب کرلیا ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ثابت ہو گیا کہ حکومت جائز و ناجائز مطالبات منوانے کیلئے مستقل وائس چانسلر تعینات نہیں کرتی۔

انہوں نے استفسار کیا کہ ڈھائی برس سےمستقل وائس چانسلرتعینات کیوں نہیں کیاگیا، آگاہ کیا جائے کہ اس تاخیر کا ذمہ دار کون ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ سنڈیکیٹ نے کس حیثیت سے یونیورسٹی کی اراضی حکومت کو دی،عدالت کے علم میں ہے کہ اورنج لائن منصوبے کیلئے اراضی فراہم کی گئی۔

خالد رانجھا نے استدعا کی کہ عدالت وائس چانسلر کی معطلی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پہلےپنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر استعفیٰ دیں پھر جائزہ لیں گے۔

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے کہا کہ میں استعفےدیتاہوں اورابھی عدالت میں پیش کرتاہوں۔


تازہ ترین