• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہلی کی حسینہ’ مس ڈیف ‘ کا مقابلہ جیت گئی


مس انڈیا بننا تو ہر لڑکی چاہتی ہے، مگر بھارت کی سماعت سے محروم نشتا ددیجہ ’مس ڈیف‘ کا ایوارڈ لے اڑیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 22 سالہ حسینہ نشتا ددیجہ سماعت سے محروم تو ہیں ہی، بولنے میں بھی ان کو کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر کبھی اسے اپنی کمزوری نہیں بننے دیا۔

دہلی سے تعلق رکھنے والی تیشتا نے مس اینڈ مسٹر ڈیف انڈیا کے مقابلے میں شرکت کی ،خوب محنت کے بعد محض ایک سال کے عرصے میں نشتا نے مس ڈیف انڈیا 2018 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

سماعت سے محروم بھارت کی’ مس ڈیف ‘

مس ڈیف کا مقابلہ فروری میں جے پور میں منعقد ہوا تھا۔ آل انڈ یا ڈیف آرٹس اینڈ کلچر سوسائٹی (AIDACS) کے زیر اہتمام یہ ایونٹ سماعت سے محروم لوگوں کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقدکیا جاتا ہے۔

نیشتا ڈودیجا نے اس ٹائٹل کو حاصل کرنے کے لیے نا صرف ٹینس کھیلنا چھوڑا بلکہ ڈانس اور ریمپ پر چلنا سیکھ لیا۔

سماعت سے محروم بھارت کی’ مس ڈیف ‘

نشتا کا کہنا ہے کہ وہ سماعت و گویائی سے محروم افراد کے لئے کچھ کرنا چاہتی ہیں۔ نیشتا کا مانناہے کہ ایسے افراد کو اگر برابر کے حقوق دیئے جائیں تو یہ لوگ معاشرہ کی بہتری میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین