• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوں تو میٹھی میٹھی مزیدار چاکلیٹ سب ہی اس کے دیوانے ہیں لیکن جناب برازیل میں تو چاکلیٹ کے دیوانوں نے چاکلیٹ کا مکان بنا لیا ہے جس میں موجود ہر چیز چاکلیٹی ہے۔

جی ہاں، برازیل میں چاکلیٹ بنانے والی کمپنی نے دنیا کا سب سے بڑا چاکلیٹ کا مجسمہ بنانے کی ٹھانی اور ماہر شیف اور رضاکاروں کی مدد سے 10,488کلو چاکلیٹ کا استعمال کرتے ہوئے 15میٹر پر اسکوائر رقبے پر پھیلا 2.40میٹر اونچامکان تیار کرلیا جس کے اندر موجود کرسی، میز،چولہا اور انسان تک سب چاکلیٹ سے تیار کئے گئے ہیں۔

دنیا کا سب سے بڑا چاکلیٹ ہاؤس

جبکہ اس دیوہیکل چاکلیٹی مجسمہ کی تیار کرنے میں 13دن لگے۔ واضح رہے یہ دیوہیکل چاکلیٹی مکان برازیل میں ہونے والے چوکلیٹ ایکسپو میں پیش کیا گیا تھا جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے سب سے بڑے چاکلیٹ کے مجسمہ کے طور پر درج کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین