• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ٹرمپ نے کون سے پاکستانی کو پر اسرار قرار دیا

امریکن ڈیمو کریٹ پارٹی کی جانب سے 2016کے امریکی صدارتی انتخابی مہم کو مشتبہ بنانے پرروس، وکی لیکس اور ٹرمپ کی صدارتی مہم کے اعلیٰ عہدیدار کے خلاف مقدمے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے ،انہوں نے اپنے رد عمل کا اظہار سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کیا ۔


ٹوئٹر پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ ’’سنا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات کی مہم کومتنازع بناتے ہو ئے رخنہ انداز ڈیمو کریٹس نے اس پر مقدمہ دائر کیا ہے،یہ ایک اچھی خبر ہے کیوں کہ ہم بھی اس معاملے پربہت سی وضاحتیں طلب کرنا چاہتے ہیں ،اس پر ہم جواب مانگنے کا حق رکھتے ہیں خواہ وہ کلنٹن کی ای میل سے متعلق معاملات ہوں ،ڈیبی ویسر مین شلٹز کا سرور ہویا پر اسرار پاکستانی کے کردار کا معاملہ ‘‘

امریکی صدر کے ٹوئٹر پیغام سے فوری طور پر یہ بات سامنے نہیں آئی کہ ٹرمپ اس معاملے کے رد عمل میں کس سے رجوع کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈی این سی کے چیئرمین ٹام پیریز نے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکی صدارتی مہم کے دوران، روس نے ہماری جمہوریت پر مکمل حملہ کیا اور ڈونالڈ ٹرمپ کی مہم کو بھرپور مدد حاصل رہی اور اسے بہترین مدد گار حاصل ہو گیا ۔

تازہ ترین